پی ایس ایل کا آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ منسوخ کردیاگیا

راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کی منسوخی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا، پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صبح کی سیر نشہ ہی نہیں زندگی کا بہت بڑا جادو ہے،باغات میں تازہ پھول اور کلیاں کھلتے دیکھ کر انسانی نظریں تیز اور دِل و دماغ تازہ ہو جاتے ہیں
بھارتی جارحیت کا اثر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پی ایس ایل کے آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا تھا، وزارت داخلہ اور پی سی بی حکام کے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے:محکمہ موسمیات
کراچی میں میچز کا انعقاد
اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ممکنہ منتقلی کے امکانات
تاہم نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کراچی، دبئی یا دوحہ منتقل کرنے پر غور کیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحہ منتقل ہونے کا قوی امکان ہے، پی ایس ایل میچز کی منتقلی کا حتمی فیصلہ آج شام تک کر لیا جائے گا۔