راولپنڈی: بھارتی ڈرون سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
بھارتی ڈرون سے زخمی نوجوان کی موت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں فوڈ سٹریٹ میں بھارتی ڈرون سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی
ہسپتال کی تصدیق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں فوڈ سٹریٹ میں ڈرون گرنے کے واقعے میں زخمی دم توڑ گیا۔ زخمی نوجوان بے نظیر بھٹو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
نوجوان کا پس منظر
نوجوان فوڈ سٹریٹ میں ملازمت کرتا تھا اور ڈرون لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا۔








