بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لئے اہم فیصلے، انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کی ہدایت

بھارتی جارحیت کے پس منظر میں فیصلے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کیلئے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں سٹاک مارکیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد جمع
سیکرٹری داخلہ کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبہ بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
اجلاس کی ہدایات
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر کی ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلائے جائیں۔ انہوں نے اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد یقینی بنانے اور متعلقہ علاقہ بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلئیر کروانے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بی ڈی ایس ڈگری 5 سال کرنیکا فیصلہ ، سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
ایمرجنسی اقدامات
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں۔ سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے۔ ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ عوامی دفاع کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 فیلڈ میں موجود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یقین نہیں آرہا یہ پاکستانی ٹیم کھیل رہی ہے آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
سوشل میڈیا کی نگرانی
سیکرٹری داخلہ نے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور جھوٹی اطلاعات کی جانچ اور روک تھام کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں، اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو 24/7 مکمل طور پر ریڈ الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی۔
عوامی رابطہ کمیٹیوں کا کردار
انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ کمیٹیوں (PLCs) کو فوری طور پر فعال کریں اور تمام ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت میں معاونت کریں۔ شہری مشکوک چیز یا دھماکہ خیز مواد کی اطلاع یا معلومات کی تصدیق کیلئے محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں۔