بھارت کا پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 گرانے کے دعوے پر عطا تارڑ کا منہ توڑ جواب

بھارت کے جھوٹے دعوے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے اپنی ہزیمت کو چھپانے کیلئے جھوٹے دعووں کا سہارا لینا شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 طیارے گرانے کے دعوے شروع کردیے جنہیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فوری طور پر مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا "بھارت کی جانب سے ایف6 اور جے ایف7 طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں لے جائیں گی۔ ایسے غلط دعوے صرف آپ کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان دعووں کو مکمل طور پر مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر وہ صارفین جو غلط معلومات کے ذریعے ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں۔
ماضی کے جھوٹے دعوے
خیال رہے کہ 2019 میں بھی بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں امریکہ نے گنتی کرکے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔
نفسیاتی جنگ کا حصہ
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں تاکہ پاکستانی قوم کو تقسیم کیا جاسکے، لیکن قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔