بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

بنگلہ دیش میں مظاہرے
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے عوام کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کی طرف سے "تیرا میرا رشتہ کیا، لا الہ الااللہ" کے نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر : گھر کے سربراہ نے بیوی اور3 بچوں کو زہردے کر خود کشی کرلی
بھارت کے ساتھ یکجہتی
مظاہرین نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں بنگلہ دیش کے عوام پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
قوم پرستی کے خلاف نعرہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس نے بھی "تیرا میرا رشتہ کیا، لا الہ الااللہ" کے نعرے سے غداری کی اور قوم پرستی کو بڑھاوا دیا، اس کی نسلیں بھی برباد ہوگئیں۔ شیخ مجیب نے اس نعرے کی جگہ قوم پرستی کو پروان چڑھایا تو آج اس کا ہورا گھرانہ ختم ہوگیا۔