ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج صبح سے آپ کو انشاءاللہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ میں چلے آ رہے تھے، وہ خاص طور پر آج اس نکلنے کی خوشخبری سن لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور شہر میں شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشوں کے ساتھ ساتھ سولر پینل بھی ٹوٹ گئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ مزید آپ کو اس راستے پر ڈال دیں گے جس کے آپ حقدار ہیں۔ بڑا وقت مشکل میں گزارا ہے، جس نے ہر معاملے میں پریشانی دی۔ اب انشاءاللہ ایسا بالکل نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارجی جہنم واصل
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مستقبل کے حوالے سے اب اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ انشاءاللہ اب تیزی سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ آج بس خود کو دل و جذبات جیسے سلسلے سے دور کرنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے: “ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے” سکھ تنظیم نے اہم اعلان کر دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آج وہ سلسلہ شروع ہونے کی خبر ملے گی، جس کا بہت انتظار کیا۔ رشتے وغیرہ میں بھی جاری بندش کا خاتمہ شروع ہونے سے یہ معاملہ بھی بہتر ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک ضرورت صبح پوری ہو سکتی ہے۔ جو بھی لوگ مقدمے یا انکوائری کا سامنا کر رہے تھے، اللہ نے چاہا تو اب انہیں حاصل کر لیں گے اور آج سے وہ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے فیملی کورٹ میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بند سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ روزگار و نوکری کا سلسلہ بہتر ہو سکے گا۔ جن کو کسی بھی طرف سے پیسوں کی امید تھی، وہ بھی پوری ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا سستا ہوگیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اپنوں نے دھوکا دیا ہے، اب ان سے دوری اختیار کریں تاکہ بدلہ لیں۔ معاف کر کے اپنی زندگی کا نئے سرے سے آغاز کریں۔ آج کا دن انشاءاللہ آپ کی رہنمائی ضرور کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں سیلاب زدہ علاقہ بہک احمد یار میں 2 افراد جاں بحق
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دنیاوی کام تو چلتے رہیں گے، لیکن روحانی طور پر بے حد کمزوری ہے، پہلے اسے دور کریں۔ نماز کو پکڑیں، اس سے پریشانیاں خودبخود دور ہو جائیں گی اور آپ کچھ معاملات سے بچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہو گا۔ آپ بس اُس کام سے دور رہیں جو غیر فطری اور غیر شرعی ہے۔ اپنے دل کو فضول کاموں سے بچا کر چلیں گے تو اللہ پاک بھی مہربان رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ایک جگہ جیسے بلاک ہو گئے ہیں، اس لئے صدقہ دیں اور خاموشی سے فی الحال موجودہ کام پر توجہ برقرار رکھیں۔ اولاد کا معاملہ بھی خود دیکھیں، یہاں لاپرواہی نہیں کرنی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ غصے کی حالت میں ہیں، یہ سماعت نہ کریں، حامد خان کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو آج مالی طور پر روزگار کے حصول میں بہتری محسوس ہو گی۔ جو بات پریشان کر رہی تھی، اُس کا بھی کوئی حل ضرور نکل آئے گا اور باہر کا شخص مدد کرے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک جانب سے ضرورت پوری ہونے کی امید ہے۔ مگر جو امید آپ نے لگا رکھی ہے، اُس کے لئے ابھی انتظار ضروری ہے۔ وقت کے ساتھ چلانا سیکھیں، اسی میں بحکم اللہ بہتری ہے۔








