ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ سر جھکائے منہ لٹکائے چلے گئے، شکوہ کیا کہ آپ کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی، انگور کھٹے تھے، حماقت تھی مگر سچی، سیکر ٹیریٹ بہترین تربیت گاہ ہے۔
سیکورٹی امور پر بات چیت
ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونے والے سکیورٹی امور پر بات کی۔ اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔
بھارت میں ملاقاتیں
ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔








