سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئے گیس ذخائر کی دریافت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڑی انرجیز نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: بیٹے نے والدین کو کنویں میں پھینک دیا، لاشیں برآمد، ملزم گرفتار
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس ذخائر سجاول بلاک میں گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل ون میں دریافت ہوئے، جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
پائپ لائن کی تفصیلات
گیس کے ذخائر کی رسائی کیلئے 64 انچ قطر کی گیس پائپ لائن استعمال کی گئی، ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ گیس کا ویل ہیڈ فلونگ پریشر 1482.5 اور بہاؤ 30.01 ایم ایم سی ایس سی ایف ڈی تھا۔