پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل
امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ تعلیم کا میں ملک بھر میں ’’نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ‘‘مہم کا اعلان
پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں
بھارت کی کارروائیاں
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر کے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ پاکستان نے موثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔
قومی سلامتی پر زور
انہوں نے مزید کہا کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے.








