علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو ۔ ۔ ۔” اقرارالحسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تجویز دیدی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ آخر کار وجہ سامنے آگئی۔
اقرارالحسن کی تجویز
Sوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ "علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم پیچھے ہٹ کر بھارت کے خلاف ایک قدم آگے بڑھائے"۔
یہ بھی پڑھیں: پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا
تاریخی تناظر
علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی…
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 9, 2025
عمران خان کی گرفتاری کا اثر
یادرہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے مبینہ طور پر حملے کیے تھے۔