بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کا بندوبست کرلیا، ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں: لیسکو کا اعلان

لیسکو کا بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کا اعلان
لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کا بندوبست کرلیا ہے اور ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: یکم مئی کے میچز سے متعلق اہم اعلان، انتظامات اور ہدایات
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تمام فنکشنل ہیڈ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہیڈکوارٹرز میں قائم وار روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور چیف ایگزیکٹو کی جانب سے وار روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سید محمد مسرت خلیل سعودی عرب میں اے پی پی کا اعزازی رپورٹر مقرر
سی ای او کا پیغام
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں مزید مستعدی اور اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مل جل کر کام کرنے سے تمام مسائل کا باآسانی حل نکل آتا ہے۔ موجودہ کشیدہ صورتحال میں افسران نے کسی قسم کی پریشانی کا مظاہرہ نہیں کرنا؛ ایک اللہ پر یقین رکھنے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ہم نے بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کا بندوبست کر لیا ہے، لیسکو کا عملہ بھی ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں آپریشن ڈائریکٹر اعجاز احمد بھٹی، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی، ہیومن ریسورس ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، سی ایف او محمد احمد سعید، چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ عمران محمود، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا، چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور، چیف انجینئر پی آئی یو انور وٹو اور چیف آئی ٹی آفیسر محمد عثمان علی جرال نے شرکت کی۔