مریدکے میں جس مسجد پر حملہ ہوا وہاں کیا تھا اور مقامی لوگ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ الجزیرہ کی رپورٹ نے حقیقت دنیا کو دکھا دی

بھارت کا بزدلانہ حملہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریدکے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جس مسجد پر بھارت نے رات کی تاریکی میں چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا وہ 'دہشت گردوں' کی جگہ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

الجزیرہ کی رپورٹ

قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے اس مسجد کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ میں کہا "ہم اس مسجد کے اندر موجود ہیں جس پر بدھ کی علی الصبح بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے سلسلے میں نشانہ بنایا گیا۔ مسجد کی پہلی منزل منہدم ہو چکی ہے اور ہمیں چھت میں ایک بڑا سوراخ نظر آ رہا ہے۔یہاں کے لوگ بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس بیانیے کی تردید کر رہے ہیں کہ یہ "دہشت گردوں" کے لیے ایک تربیتی کیمپ تھا۔ یہ علاقہ گزشتہ سات سالوں سے حکومت کے کنٹرول میں ہے اور یہاں سکول، مدارس اور ایک ہسپتال موجود ہیں۔"

علاقے کے لوگوں کا ردعمل

الجزیرہ کے مطابق یہاں کے لوگ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی دہشت گرد کیمپ نہیں تھا؛ یہ محض ایک مسجد تھی اور وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ بھارت کے حملے پر دنیا خاموش رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...