پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شکست دے دی
پاکستان کی شاندار فتح
مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شکست سے دوچار کردیا۔ مسقط عمان میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بھارت 2-0 سے ہرادیا ہے، مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف 36-7 اور 34-6 سے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 14ہزار100روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ساڑھے 4لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی
کوارٹر فائنل میں داخلہ
بھارت کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز کھیلے، جن میں 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ماضی کے مقابلے
پاکستان نے بھارت سے پہلے فلپائنز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسے ایران اور اردن کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی۔








