مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ دوبارہ جنگ کانام نہیں لے گا: مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ دوبارہ جنگ کا نام نہیں لے گا۔ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے، اب اسے سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاﺅٹ ہے، شعیب شاہین کی پھر تنقید
مظاہرے میں خطاب
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انتخابات میں فائدہ اٹھانا تھا تو فالس فلیگ آپریشن کیا۔ پاکستان نے تحقیقات کی پیشکش کردی، تاہم بھارت نے تاحال اس پیشکش کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سیاسی جماعتوں نے تمام اختلافات بھلا دیئے، ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس وقت قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، یہ جنگ شروع بھارت نے کی ہے لیکن اس کو ختم ہم کریں گے، مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ وہ دوبارہ جنگ کا نام نہیں لے گا۔
بھارتی حکمت عملی
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ بھارت اسرائیل کی طرز پر بچوں اور مدارس کو نشانہ بنا رہا ہے، مودی صلح کے لیے امریکا اور دوسرے ممالک کی منتیں کر رہا ہے۔