غیر ملکی طاقتیں جنگ کے امکان سے کسی حد تک لاتعلق دکھائی دیتی ہیں، انٹرنیشنل کرائسز گروپ کا بیان

بین الاقوامی صورتحال
اسلام آباد / نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرائسسز گروپ کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں بھارت، پاکستان بحران سے 'لاتعلق' ہیں۔ ممکنہ کشیدگی کی وارننگز کے باوجود "غیر ملکی طاقتیں جنگ کے امکان سے کسی حد تک لاتعلق دکھائی دیتی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑی گئی نومولود کو سینیٹری ورکرز نے بچالیا
اقوام عالم کی دلچسپی
الجزیرہ کے مطابق آئی سی جی نے ایک بیان میں کہا "دنیا بھر میں رونما ہونے والے متعدد دیگر بحرانوں میں اپنی مصروفیت کے علاوہ، بہت سے غیر ملکی دارالحکومتوں کو اس بات کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلگام میں ہلاکتوں کے بعد بھارت کے 'دہشت گردی سے لڑنے' کے حق میں حمایت کا اظہار کرنے کے بعد اپنے ہی موقف کی تردید کر بیٹھیں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی
امریکی موقف
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو کہا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان بگڑتے ہوئے تنازعے میں "کشیدگی میں کمی" دیکھنا چاہتا ہے، لیکن یہ "بنیادی طور پر ہمارا کوئی معاملہ نہیں" ہے۔
کشیدگی کے عوامل
لیکن آئی سی جی نے کہا کہ "جنگجویانہ بیان بازی، ملکی اشتعال انگیزی اور فوجی برتری کی بے رحم منطق کے امتزاج نے کشیدگی کے خطرات کو بڑھا دیا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ کچھ عرصے سے دونوں فریقوں کے درمیان کوئی سفارتی رابطہ نہیں تھا۔"