ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ

پاکستان کا آپریشن "بنیان المرصوص"
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن "بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کی تازہ ترین معلومات
سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین اطلاعات فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج کو تباہ کر دیا ہے، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ مزید برآں، ائیر بیس ادھم پور کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔