پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک، بی جے پی کی ویب سائیٹ بھی نہ بچی

پاکستان کا جوابی وار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ خود کو غیراہم اور بے قدر سمجھتے ہیں، تو پھر آپ دوسروں کیلیے بھی محبت و چاہت کے اظہار کے قادر نہیں ہو سکتے
بھارتی ویب سائٹس کے ہیک ہونے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی ہے۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی دبئی سے دہلی جانے والی پرواز سے کارتوس برآمد
سیکیورٹی کی صورتحال
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔ ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، اور یونیک آڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا گیا ہے۔ ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں۔
سرویلنس کیمروں کی ہیکنگ
اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔