افواج پاکستان نے دشمن کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے، عطا تارڑ
پاکستان کی افواج کی کامیابی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم
بھارتی حملے کا جواب
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رافیل گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرا دیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ایئر فیلڈز تباہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلیک آؤٹ کیوں ہوا، ایندھن کی کمی یا امریکہ نے حملہ کیا؟ سوشل میڈیا پر سوالات کا بھرمار۔۔۔ کیوبا نے اصل صورتحال واضح کر دی
پاکستان کی جارحیت کے خلاف دفاع
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
بھارت کی خسارات
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے حملے کے بعد بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا ہے، بھارتی میڈیا بہت اچھل رہا تھا آج ان کی آوازیں بیٹھی ہیں۔








