بھارت یہ سوچ رہا ہوگا کہ اس نے کئی لڑاکا طیارے کیسے کھو دیے، اسے ایسے رد عمل کی امید نہیں تھی، غیر ملکی تجزیہ کار نے دلچسپ بات کردی

تجزیہ کار شان بیل کا بیان

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شان بیل کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کسی حد تک کامیابی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے فوجی تجزیہ کار شان بیل نے کہا کہ جنگ بندی سے قبل بھارت اور پاکستان کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک لڑائی روکنے کی طرف مائل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

فوجی کارروائیوں کا جائزہ

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا "دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف کچھ فوجی کارروائی کی اور کسی حد تک کامیابی کا دعویٰ کیا، لیکن دونوں کو اس سے نقصان بھی پہنچا ہے اور وہ احتیاط سے اپنے زخموں کو چاٹیں گے۔ مجھے شبہ ہے کہ بھارت یہ سوچ رہا ہوگا کہ اس نے کئی لڑاکا طیارے کیسے کھو دیے، اور وہ پاکستان کی فوجی صلاحیت کا بغور جائزہ لے رہا ہوگا۔ انہیں اتنے مضبوط اور بھرپور ردعمل کی توقع نہیں تھی۔"

مستقبل کے خدشات

تاہم بیل نے خبردار کیا کہ "اگر کچھ نہیں بدلا تو مستقبل میں کسی مرحلے پر ہم اس کا اعادہ دیکھیں گے۔" انہوں نے کہا کہ ایک "خوبصورت" حل تلاش کرنے سے دونوں ممالک کو خطرناک صورتحال سے پیچھے ہٹنے کا موقع ملا۔ "دونوں فریقوں نے اپنی بات کہہ دی ہے۔ بین الاقوامی برادری محض ایک سہولت کار تھی تاکہ دونوں فریقوں کو اپنی ساکھ بچانے اور کسی حد تک کامیابی کا دعویٰ کرنے کی اجازت دی جا سکے، لیکن کم از کم اب کے لیے اس سرحدی علاقے میں کشیدگی کم ہو جائے گی۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...