فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟

سیز فائر کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دیے جانے کے بعد اب سیز فائر ہو چکا ہے۔ یہ بات پوری دنیا پر عیاں ہے کہ کس طرح بھارت گزشتہ تین روز سے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا تھا جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ لیکن پاکستان کے جواب کے بعد آخر کار سیز فائر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس “اصل عیسائیت کا آخری قلعہ”، امریکی نوجوانوں نے ایسا کام شروع کر دیا کہ ٹرمپ کی پریشانی کی حد نہ رہے
فتح مکہ کی مثال
پاکستان کی اس واضح جیت کے بعد بھی پاکستانیوں کو غرور اور تکبر سے بچنا ہوگا۔ فتح مکہ کے موقع پر پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی محنتوں اور جراتوں کا اظہار کرنے کی بجائے یہ کلمات ادا کیے:
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ
اللہ کی عظمت اور بندوں کی مدد
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ،
ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد کی اور اس ایک اکیلے ہی نے تمام گروہوں کو پسپا کر دیا۔
تکبر سے بچنے کی دعا
آج پاکستانی قوم کو بھی یہ کلمات دہراتے رہنا چاہیے۔ اللہ تعالی ہم سب کو تکبر سے بچائے کیونکہ تکبر نعمتوں کے زوال کا باعث بن جاتا ہے۔