غزوات سے واپسی پر حضرت محمدﷺ کیا کلمات ادا کرتے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟

پاکستان کی شاندار کامیابی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی نے نفرت سے بھری قوم کو جھکنے اور سیز فائر کرنے پر مجبور کردیا۔ جہاں یہ پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری، پاکستانی قوم کے جذبے کا نتیجہ ہے وہیں یہ مملکت خداد اد پر اللہ کا خصوصی فضل و کرم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈ ٹیم کیا ہے اور یہ خفیہ فوجی تنصیبات اور عمارتوں میں کیسے داخل ہوتی ہے؟

شکرگزاری کا پیغام

اس موقع پر ہمیں تکبر کی بجائے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ اللہ ہی کا فضل اور کرم ہے کہ اس نے ہمیں خود سے کئی گنا بڑے دشمن سے لڑنے کی ہمت اور حوصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر بلال صوفی

رسول اللہ ﷺ کا اسوہ

ہمیں اس موقع پر رسول اللہ ﷺ کے اسوہ کو سامنے رکھنا ہوگا۔ بخاری شریف میں حدیث ہے:

بخاری شریف کی حدیث

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے واپس ہوتے تو زمین سے ہر بلند چیز پر چڑھتے وقت تین تکبیریں کہا کرتے تھے۔ پھر دعا کرتے:

لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملک وله الحمد، وهو على كل شيء قدير . آيبون تائبون عابدون، لربنا حامدون . صدق الله وعده . ونصر عبده، وهزم الأحزاب وحده.

دعا کی تفصیل

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ لوٹتے ہیں ہم توبہ کرتے ہوئے اپنے رب کی عبادت کرتے ہوئے اور حمد بیان کرتے ہوئے۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اپنے بندہ کی مدد کی اور تنہا تمام لشکر کو شکست دی۔

(بخاری 6385، مسند احمد 4569)

تحکیم اور دعا

ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دعا کے یہ کلمات دہراتے رہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو تکبر سے بچائے کہ تکبر نعمتوں کے زوال کا باعث بن جاتا ہے۔ (آمین)

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...