ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں” بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان

وزیر اعظم کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ

امریکی قیادت کی تعریف

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملاکھانی وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

دیگر امریکی رہنماؤں کا شکریہ

انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی قیمتی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خطے میں نئے آغاز کا ذکر

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ یہ ان مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات ہے جنہوں نے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اسے امن، خوشحالی اور استحکام کی جانب سفر کرنے سے روکا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...