سیز فائر کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون کیوں آ رہے ہیں؟
پاکستان میں بھارتی ڈرون کی موجودگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون اڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں گرایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئے ڈرون نہیں بھیجے بلکہ یہ پہلے سے بھیجے گئے ڈرون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1857ء کی جنگ آزادی کے دوران باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور لاشوں کو لٹکتا چھوڑدیا جاتا تھا
خود کش ڈرون کی نوعیت
یہ خود کش ڈرون ہیں جنہیں ایک بار چھوڑ دیا جائے تو واپس نہیں بلایا جا سکتا۔ ان ڈرونز نے کہیں نہ کہیں گر کر پھٹنا ہی پھٹنا ہے اس لیے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈرون کا متوقع وقت
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون اتوار کی شام تک پاکستانی فضاؤں میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے جو ڈرون بھیجے ہیں وہ بھی انڈیا میں موجود رہیں گے۔








