بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑی کامیابی ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کی اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دعائے ہے روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے : وزیر اعظم کا دیوالی پر پیغام
بھارت کی تبدیل ہوتی حکمت عملی
بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے، پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل
پاکستان کی دفاعی کامیابیاں
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے، لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد فقط بھارت ہی نہیں پوری دنیا پر واضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
مذاکرات کی ضرورت
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی بات چیت یا معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت پرانے معاہدے تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔








