بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑی کامیابی ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کی اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا افریقی ملک سیشلز کا دورہ، بندرگاہ وکٹوریہ آمد پر پرتپاک استقبال
بھارت کی تبدیل ہوتی حکمت عملی
بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے، پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 12 سال کا پاکستانی بچہ جو امریکی یونیورسٹی میں ٹیچر بھی ہے، چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کر لیے۔
پاکستان کی دفاعی کامیابیاں
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے، لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد فقط بھارت ہی نہیں پوری دنیا پر واضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
مذاکرات کی ضرورت
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی بات چیت یا معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت پرانے معاہدے تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔








