جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: امکانات روشن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ابراہیمی کا بنیادی مقصد مسلمان ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے: نجم سیٹھی
گرین سگنل مل گیا
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا شیڈول
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر
کھلاڑیوں کی حفاظت کی اہمیت
اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔ تاہم کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: فیصل آباد میں قومی یکجہتی کا نفرنس سے علماء کا خطاب
موجودہ صورتحال کا اثر
ان کا کہنا تھا کہ دورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔
دورہ مؤخر ہونے کی وجہ
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث دورہ پاکستان مؤخر کر دیا تھا۔








