سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار

گرفتاریوں کا جائزہ
جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، دیت کی رقم دو کلو سونے کے برابر مقرر کرنے کی تجویز
گرفتاریاں کی تفصیلات
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں یکم مئی سے 7 مئی 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 10,179 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3,912 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 1,837 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات، زرتاج گل، عمرایوب اور شبلی فراز سمیت مزید 108 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔
غیر قانونی داخلے کی کوشش
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1,248 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان میں سے 35 فیصد یمنی، 63 فیصد ایتھوپی جبکہ 2 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 26 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے اور اس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ho سکتا ہے۔