آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی: وزیراعظم کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

یومِ تشکر کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے لوگ دھرنے میں شامل ہیں، عطا اللہ تارڑ
مناسبت کا مقصد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لئے منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ
کامیابی کا اعتراف
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
دعاؤں کی اہمیت
وزیراعظم نے کہا کہ قوم بالخصوص علماء کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدا و غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
افواج پاکستان کی قربانیاں
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔