پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا
اغوا کا واقعہ
شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور کے علاقہ سکھیو ملک سے 7 افراد کو مبینہ اغوا کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
پولیس کارروائی
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکے مطابق شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کیا ہے، پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نورخان ایئر بیس پر بھارتی حملے کے بعد اب راولپنڈی میں کیسے حالات ہیں؟ حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی
اغوا شدہ افراد کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تمام لوگوں کو بازیاب کروالیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ، افغان حکومت کا سخت رد عمل سامنے آگیا
راجن پور کا واقعہ
اس سے قبل ایس ایس پی راجن پور عتیق طاہر کے مطابق راجن پور کے علاقے روجھان میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد حملہ آور 7 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ
مغوی اہلکاروں کی شناخت
ایس ایس پی راجن پور کے مطابق مغوی اہلکاروں میں لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید، صفدر اور مزمل شامل تھے۔
پولیس کی کاروائی
عتیق طاہر کا کہنا ہے کہ پٹ گینگ کے سربراہ عطااللہ پٹ نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا جب کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔








