یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا؛ ڈاکٹر ملیحہ لودھی

سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جب سے صورتحال کشیدہ ہوئی ہے امریکا انگیج رہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: توقیر حیدر کاظمی کا بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلہ، سرگودھا میں الوداعی تقریب
ثالثی اور سیز فائر کی حقیقت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مندی پر آمادہ ہوں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا۔
بھارتی حکمت عملی اور سیاسی نقصان
بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔