عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست واپس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔ درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال، کل پاکستان آمد کی توقع

درخواست کی تفصیلات

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا

رجسٹرار آفس کے اعتراضات

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی طرف سے نہیں کی گئی، اور ایسا کوئی دوسرا شخص کسی کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگ سکتا ہے؟ جس شخص کی رہائی مانگی گئی، اسے درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا۔

مزید تفصیلات

رجسٹرار آفس نے یہ بھی اعتراض لگایا کہ مجرم نیب کیس میں سزا یافتہ ہے، اور درخواست میں نیب کو بھی فریق نہیں بنایا گیا۔ درخواست میں بنائے گئے فریقین کا مکمل ایڈریس بھی درج نہیں کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...