لاہور میں ناشتے کے خواب دیکھنے والوں کو شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کے خلاف فتح دراصل اتحاد، قربانی، اور قیادت کے ویژن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف، افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملکی سالمیت، خودداری اور دفاع کی خاطر ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں پاکستانیوں کی PIS لیڈیز ونگ کا باضابطہ افتتاح ہوگیا

بھارتی عزائم کو ناکام بنانا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمارے شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی۔ دشمن کی سوچ اور حکمتِ عملی کو پاکستانی افواج نے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ اسے عالمی سطح پر ایک سبق بھی دیا۔ جے ایف 17 تھنڈر جیسے جدید جنگی طیارے دشمن پر ہماری برتری کا ثبوت ہیں، اور یہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور اندیش ویژن کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے پاکستان کو دفاعی طور پر خود کفیل بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائمری کے بچوں کو شراب پلانے والے استاد کی ویڈیو وائرل

پریس کانفرنس کے اہم نکات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی بھارت جو پاکستان کو گھس کر مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا، آج خود گھٹنوں کے بل آ چکا ہے۔ پاکستان نے الفاظ نہیں، عمل سے جواب دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوج یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، قربانی اور جذبہ حب الوطنی کا نتیجہ ہے۔ آج ہم بحیثیت قوم سرخرو ہیں اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ آج پاکستان ایک عظیم کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ہماری فوج، قیادت اور عوام نے جس مثالی اتحاد اور جرأت کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

جنگی طاقت کی مضبوطی

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی واضح کیا کہ جے ایف 17 تھنڈر جیسے جدید طیارے کا پروگرام سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن تھا۔ انہی کے فیصلوں سے پاکستان کی دفاعی قوت ناقابلِ تسخیر بنی اور ایٹمی دھماکوں سے ملک کو حقیقی تحفظ ملا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں ہر دور میں ترقی مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہوئی۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کر کے پاک بھارت امن ممکن نہیں۔ ہم سندھ طاس اور دہشتگردی جیسے معاملات پر عالمی فورمز پر شواہد کے ساتھ بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سائبر حملوں کے بعد 70 فیصد بجلی سے ہاتھ دھو بیٹھا، اور طیارے زمین پر رہ گئے۔ مودی حکومت کو گھٹنوں پر آنا پڑا اور ٹرمپ سے سیز فائر کی درخواست کرنا پڑی۔

قوم کی حب الوطنی کا اعتراف

انہوں نے پاکستانی قوم، میڈیا اور سوشل میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حب الوطنی کے جذبے سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی دھمکیوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں، لیکن فتح پر عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ آج کا دن قومی یکجہتی، قربانی اور استقلال کی جیت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...