بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے
پاک فضائیہ کی شاندار کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس میں اہم درخواست پر فیصلہ محفوظ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ میں کمی، حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا
بھارتی نیریٹو کا سوال
بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا حالانکہ کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی تھی، جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نے شہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
ناقابل تردید شواہد
ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ایئر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کئے، جس میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے
بھارتی میڈیا کی تصدیق
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کے مطابق ان کا کوئی طیارہ نہیں گرا جبکہ بھارتی میڈیا خود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کر رہا ہے۔ طیارہ گرنے کی پہلی خبر “انڈیا ٹوڈے” نے جموں و کشمیر کے علاقے پامپور سے دی، جس میں مقبوضہ کشمیر کے 3 علاقوں میں طیارے گرنے کی تصدیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن بنانے کی درخواست خارج
فوٹیج اور مزید شواہد
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوٹیج میں گرائے جانے والے طیارے کی ”ٹیل“ بھارتی 17 گولڈن ایرو سکواڈرن کے رافیل BS-001 طیارے کی ہے، جبکہ فوٹیج میں تباہ ہونے والے طیارے کا انجن بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی طیارے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ فنڈ: برطرف ملازمین کی مشروط بحالی، انکوائری کا حکم
سنجیدگی کا احساس
انہوں نے کہا کہ ہم 21 ویں صدی میں رہ رہے ہیں نہ کہ 18ویں صدی میں — ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں
رپورٹنگ کے شواہد
بی بی سی کے نمائندے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی، جو طیارہ گرنے کی تھی۔ بھارتی صحافی پراوین سواہنے نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے عوام تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ انکا بنیادی حق ہے: حافظ نعیم الرحمان کا جعفر آباد میں ’’بنو قابل انٹری ٹیسٹ‘‘ کے شرکاء سے خطاب
مصدقہ اطلاعات
بھارتی صحافی پراوین سواہنے کے مطابق “انڈین ایکسپریس” اور “دی ہندو” اخبار نے بٹھنڈا کے قریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبر دی لیکن “دی ہندو” نے 40 منٹ کے بعد یہ خبر ہٹا دی۔
دفاعی کارروائیاں
پاک فضائیہ نے یہ دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں۔








