کانگریس کے سربراہ نے مودی سے درخواست کردی

انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کا مطالبہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ ملیکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریدکے میں جس مسجد پر حملہ ہوا وہاں کیا تھا اور مقامی لوگ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ الجزیرہ کی رپورٹ نے حقیقت دنیا کو دکھا دی
کھڑگے کا خط
کھڑگے نے مودی کو لکھے گئے ایک خط میں، جسے انہوں نے آن لائن بھی شیئر کیا، کہا کہ "تازہ ترین پیش رفت کے پیش نظر، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف پہلے ہی آپ کو دوبارہ خط لکھ چکے ہیں جس میں پہلگام دہشت گردی، آپریشن سندور اور واشنگٹن ڈی سی سے پہلے اور بعد میں حکومت ہند اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلانات پر تبادلہ خیال کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کی متفقہ درخواست پہنچائی گئی ہے۔" انہوں نے نریندر مودی سے کہا "راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے میں اس درخواست کی حمایت میں لکھ رہا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے
راہول گاندھی کا موقف
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
کھڑگے کا ٹویٹر پر پیغام
My letter to PM Shri @narendramodi requesting to convene a special session of the Parliament to discuss the Pahalgam Terror Attack, Operation Sindoor and the Ceasefire announcements first from Washington DC and later by the Governments of India and Pakistan. pic.twitter.com/bhHf3euTkk
— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 11, 2025