پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر او آئی سی کا بیان

اسلامی تعاون تنظیم کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس: پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد، 42پر پہلے ہی لگ چکی
جنگ بندی کی تفصیلات
پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری جنگ 10 مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئی۔
او آئی سی کا ردعمل
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔