نریندر مودی کے اپنے ہی گھر میں رسوائی کا سامنا، کانگریس نے آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملے کے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
راہول گاندھی کا خط
ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
مشترکہ عزم کا اظہار
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہار کا ایک موقع ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم اس مطالبے پر سنجیدگی سے اور فوری غور کریں گے۔
ملک ارجن کھرگے کا مطالبہ
بھارتی ایوان بالا کے اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے نے بھی حکومت سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔