آئی پی ایل دوبارہ کب شروع ہوگا؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میچز معطل
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے جمعہ کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے کرکٹ میچز معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
بی سی سی آئی کا بیان
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری نے ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئی پی ایل کی بحالی ایک "تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال" ہے۔
دیواجیت سائکیا نے کہا "بی سی سی آئی بدلتی ہوئی صورتحال اور پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اور آئی پی ایل کے تمام سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ سرکاری حکام سے مشاورت کے بعد آئی پی ایل کی بحالی پر فیصلہ کرے گا۔" مزید برآں سائکیا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بھارتی حکومت کی منظوری "دانشمندانہ اور ضروری" ہے۔
مالی اثرات
الجزیرہ کے مطابق آئی پی ایل کے ہر میچ کی مالیت 13 ملین ڈالر ہے، اور 2025 کے ٹورنامنٹ کے پہلے 16 میچز 370 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھے ہیں۔ اگر آئی پی ایل مکمل نہیں ہوتی تو انڈین کرکٹ بورڈ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Generate Audio Overview