لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی روابط "نمایاں طور پر" بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا "اگرچہ اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی، لیکن میں ان دونوں عظیم اقوام کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے جا رہا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ
کشمیر کے مسئلے کا حل
انہوں نے مزید کہا "میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کوشش کروں گا کہ اگر 'ہزار سال' بعد بھی ہو تو کشمیر کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ بھارت اور پاکستان کی قیادت کو شاباش! یہ ایک شاندار کام ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: 93 فیصد پاکستانیوں کا وطن کے دفاع کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا عزم
جنگ بندی معاہدہ کی اہمیت
فوکس نیوز کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ اتوار کے روز بھی قائم رہا، حالانکہ چند روز قبل دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ دونوں اطراف نے ایک دوسرے کے فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ جنگ بندی معاہدہ امریکی سفارتی کوششوں اور دباؤ کے نتیجے میں عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سارے چڑیا گھر بند ہونے چاہئیں، چڑیا گھر میں جانوروں کو اذیت دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا، سندھ ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
قیادت کی تعریف
ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا "میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم قیادت پر فخر محسوس کرتا ہوں، جنہوں نے دانائی اور حوصلے سے یہ جانا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ موجودہ جارحیت کو ختم کیا جائے، جو کہ بے شمار جانوں اور وسائل کی تباہی کا سبب بن سکتی تھی۔"
اتحاد اور تعاون کی ضرورت
انہوں نے کہا "لاکھوں بے گناہ اور معصوم لوگ مارے جا سکتے تھے! آپ کے بہادر اقدامات نے آپ کی قیادت کی میراث کو بلند کیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ امریکہ نے اس تاریخی اور دلیرانہ فیصلے تک پہنچنے میں آپ کی مدد کی۔"








