ابھی بھارت پر حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت پر حملہ نہیں کیا اگر کرتے تو لگ پتہ جاتا، ابھی ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاندان کی مرضی کے بغیر شادی پر لڑکی کے باپ نے خودکشی کرلی،بیٹی کے نام جذباتی نوٹ
یوم تشکر ریلی
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شاندار یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔ جس میں وزیر ریلوے حنیف عباسی بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا
پاک فوج کے ساتھ یکجہتی
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے سندور کو تندور بنا دیا اور ان کی چوکیاں ایئربیس اڑا کر رکھ دیئے۔ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا لیکن حق محفوظ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنا اور نئی نسل تک پہنچانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے:عظمیٰ بخاری
قوم کی یکجہتی کا اظہار
انہوں نے کہا کہ قوم آج پاک فوج، آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مری روڈ کے راستے میں جگہ جگہ مختلف تنظیموں، ایپسما اور تاجر یونیز نے استقبالیہ کیمپ لگائے اور ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ملازم ایسا بھی ہے جس کے انکریمنٹ لگ لگ کر مراعات جج کے برابر ہو چکیں، وکیل درخواستگزار کے ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس میں دلائل
حملے کے باوجود قوم کی موجودگی
وفاقی وزیر حنیف عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کے لوگوں نے پاک فوج اور شاہینوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ فوراً وہاں بھی پہنچ گئے لیکن ہندوستان والے تو ایسے حالات میں اپنے گھروں کے اندر چھپ جاتے ہیں اور ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منشیانہ پروٹوکل کی ذہنیت ایک نالائق اور شعبدہ باز وکیل کی تو ہو سکتی مگر کامیاب آئینی وکیل کی نہیں ، صحافی مطیع اللہ جان
مستقبل کے چیلنجز
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کیلئے تھا، دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔
بیرسٹر دانیال چوہدری کا بیان
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام نے فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر حق ادا کردیا جبکہ راولپنڈی نے ثبوت دیا فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہندوستان نے کوئی اوچھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔








