پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی” پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف

راہنمائی کرنے والے الفاظ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔
یہ بھی پڑھیں: انجری سے واپسی کے بعد پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر صائم ایوب کا بیان سامنے آگیا
بھارتی حملے کے بعد کی ہدایت
تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے صدارتی محل سے شہریوں نے کیا چیزیں چرائیں
پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی
انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ان کی دوبارہ ہمت نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کے بارڈر کی طرف آئیں، بھارت کے بہت تھوڑے طیارے فضا میں تھے لیکن وہ بارڈر سے دور ہی رہے۔
ملکی سلامتی کا تحفظ
ڈپٹی ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کارروائی نے ملکی سلامتی کو مضبوط کیا۔