بانی پی ٹی آئی و کارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت 16 جون تک ملتوی

سماعت کی تاریخ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان و کارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی و کارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی سٹیٹس ہے۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔
پیشگی مقدمات
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔