سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے، ذمہ دار آج تک قانون کی گرفت سے باہر
کراچی میں سانحہ 12 مئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ہونے والے سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو V70 5G، 50 میگاپکسل ZEISS سپر ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ پاکستان میں متعارف
مقدمات کی صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ 6 مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
انصاف کی تلاش
12 مئی 2007 کو کراچی میں قتل کئے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
واقعے کی تفصیلات
واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو فائرنگ کے واقعات اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری کی کراچی آمد پر رونما ہوئے تھے۔








