کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی اطلاع
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تجمل کلیم کی وفات سے پنجابی ادب ایک عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گیا: نور اللہ صدیقی
زلزلے کی شدت اور مرکز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 21 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
لوگوں کا ردعمل
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔








