ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن کی ایک اور یاد “دیا یا لالٹین”
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ مختلف مقامات پر درخت گر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا
لیسکو ریجن میں بجلی کی فراہمی متاثر
لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کار کنان گرفتار
مری میں موسم کا حال
مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔
آزاد کشمیر کی صورت حال
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گرد و نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔