پاکستانیوں نے ڈپٹی ایئر چیف کو دل دے دیا، انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آ گیا

پریس کانفرنس کے بعد محبت کا اظہار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی ایئر چیف اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھارت کو کاری ضرب لگانے کے بعد پُراعتماد انداز پاکستانیوں کو بھا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ’’مسکراہٹ‘‘ کے تبادلے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا
سوشل میڈیا پر اورنگزیب احمد کا عروج
تفصیلات کے مطابق، اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، صرف اس لیے نہیں کہ اُن کے جوانوں نے فضا میں کمال دکھایا، بلکہ اس لیے بھی کہ اُن کے پاس آواز ہے، انداز ہے، اور پوری قوم کا دل بھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
میمز کے ذریعے محبت کا اظہار
ڈپٹی ایئر چیف سے پاکستانی سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے عمران خان کی پریشان بیٹھے ہوئے ایک علامتی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ عمران خان دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی سے محبت کرنے والی تمام لڑکیاں اس وقت اورنگزیب کی محبت میں گرفتار ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: وراثت، عقل اور فہم کی داستان: تین عبد اللہ اور حیرت انگیز وصیت کا راز
بھارتی میڈیا کی خبریں
صارف نے لکھا کہ ’’اس وقت پاکستانی ٹویٹر پر بڑی خبر بھارتی میڈیا کی گیدڑ بھبھکیاں یا پریس کانفرنس نہیں بلکہ اورنگزیب کی ہاتھ میں پہنی ہوئی شادی کی انگوٹھی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے حزیفہ ارشد نے گولڈ میڈل جیت لیا
صارفین کا دلچسپ تبصرہ
سعدیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’’اورنگزیب انکل، آپ ایسے ہی کچھ دنوں کے بعد لائیو آتے رہا کریں، صحت اچھی رہے گی ہماری۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟
پاکستان کی مقبول ترین شخصیت
حذیفہ نے کہا کہ ’’اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ چاہے جانے والی شخصیت۔‘‘
خود سے مگن
صارف کا کہنا تھا کہ ’’انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ سوچ رہے ہوتے ہیں۔‘‘