امریکہ اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف میں کمی
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور چین نے 90 روز کے لئے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست، روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا
چینی حکام اور امریکی وزیر خزانہ کی ملاقات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مندر میں ہر طرف اندھیرا چھا گیا، کان پھاڑ دینے والی چیخ و پکار گونجنا شروع ہوگئی، بڑی دیوار پر کچھ سائے لہرائے پھر فرعونوں کے چہرے صاف نظر آنے لگے
امریکی وزیر خزانہ کا بیان
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
چینی وزارت تجارت کی جانب سے بیان
دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امید ہے امریکہ تجارت کے معاملے پر چین کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
ٹیرف کی نئی شرحیں
خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا ہے کہ امریکہ درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا。