بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز شامل، 50 ارب روپے تک فائدہ
آئندہ بجٹ کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے آئندہ بجٹ کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے ایام میں پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی
ٹیکس میں کمی کی تجویز
جنگ اور دی نیوز میں شائع مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق نکات میں مختلف انکم سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے۔ اگر آئی ایم ایف نے مجوزہ کمی پر اتفاق کیا تو آئندہ بجٹ میں انہیں 50 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر بیٹھا بوریت محسوس کر رہا تھا،لاہور کا پلا بڑھا کہاں لالہ موسیٰ جیسے قصبے میں وقت گزار سکتا تھا،بچے لاہور تھے، ان دنوں کابلی پلاؤ کا بہت رواج ہوا تھا۔
مذاکرات کی تاریخیں
آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم 14 مئی سے 22 مئی تک مذاکرات کریں گے۔
ریلیف اقدامات اور اضافی ٹیکس
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کے نتیجے میں محصولات کے نقصانات کی تلافی کے لئے اضافی ٹیکس اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔








