غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید

اسرائیلی حملے اور حالیہ واقعات
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہندوکی ہندو سے لڑائی بھی شروع ، کئی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، استعفوں کی برسات، مسلمان سپریم کورٹ میں، مودی نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا
تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں رہا ہونے والے یرغمالیوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ٹرمپ اور نیتن یاہو سے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
جرمن وزیر خارجہ کی رائے
دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے غزہ مسئلے کے فوجی طاقت سے حل کو مسترد کردیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ جنگ کا خاتمہ سیاسی حل سے ہی ممکن ہے۔