پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع

پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز
لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کا فیصلہ آئندہ دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلوی کپتان بننے پر عائد پابندی ختم
میچز کا مقام
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، جبکہ فائنل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی مصروفیات کے سبب غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے، جس کی وجہ سے فرنچائزز کا انحصار مکمل طور پر مقامی کھلاڑیوں پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری سے متعلق محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی
غیر ملکی کھلاڑیوں کی حیثیت
اس سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا۔
پاک بھارت سیز فائر کے اثرات
واضح رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائز سے پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے فوری بعد رابطہ کیا تھا اور کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام دیا کہ ممکن ہے پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔