مسئلہ کشمیر کو فرنٹ پرلانے کا یہ بہترین وقت ہے: مشعال ملک
مشعال ملک کا کشمیری حریت رہنماؤ کی گرفتاری پر مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فرنٹ لائن پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، گرفتار حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے لیے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ، 77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری
کشمیر کا مسئلہ اور بھارت کی حکمت عملی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ووٹ کے لئے مودی معاملات کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجانے سے گریز نہیں کرتا لیکن مودی کو بدترین شکست ہوئی اور اب وہ کسی کا سامنا نہیں کر پا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کو بھارت کو شکست دینے کے لیے میدان میں اتریں گے، بنگلہ دیش سے جیت کر سلمان علی آغا کا بیان
امریکہ کی ثالثی اور مذاکرات کا امکان
مشعال ملک نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارتی کا اندرونی نہیں بلکہ کثیرالجہتی مسئلہ ہے۔ مذاکرات کے لیے امریکہ اور چین کا بہت اہم رول ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی
شملہ معاہدے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ
مشعال ملک نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ شملہ معاہدے پر نظر ثانی کر کے اسے مسترد کیا جائے اور گرفتار حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔
امریکی صدر کا کشمیر کے مسئلے پر بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد، انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔








